وزیراعظم شہباز شریف کا جون میں دورہ روس متوقع، ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف کا جون میں دورہ روس متوقع ہے جس کے دوران ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کا امکان ہے۔ اس دورے کی تیاریوں اور تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

پاکستان کے سفیر برائے روس فیصل نیاز ترمذی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وزیر اعظم اس دورے کو ایک تاریخی موقع سمجھتے ہیں اور وہ عالمی سطح پر بااثر رہنما تصور کیے جانے والے روسی صدر سے ملاقات کے لیے پرعزم ہیں۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے سفیر نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

سفیر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان سفارتی رابطے مسلسل فعال ہیں اور پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

فیصل نیاز ترمذی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور عالمی سفارتی کوششوں میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

روس اور یوکرین کا ایک دوسرے پر ایسٹر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

یوکرین اور روس نے ایسٹر کے موقع پر کریملن کی جانب سے اعلان کردہ جنگ…

29 منٹس ago

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم، ایرانی وفد روانہ

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات کا طویل دور بغیر…

34 منٹس ago

امریکا کا آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی اور ایرانی ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز…

40 منٹس ago

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کو ٹیکس دینے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز…

1 گھنٹہ ago

اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں فوری بحری ناکہ بندی کا حکم

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسلام آباد…

1 گھنٹہ ago

لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ 18 سال سے تشنہ تکمیل ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ لیاری کو پیرس بنانے کے…

1 گھنٹہ ago