برطانیہ: کیلے اور شراب کی کھیپ سے 5 ٹن کوکین برآمد، مالیت 50 کروڑ ڈالر سے زائد

برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ سرحدی محافظوں نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں لندن گیٹ وے بندرگاہ سے پانچ ٹن کوکین قبضے میں لے لی ہے۔ حکام کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 400 ملین پاؤنڈ یعنی تقریباً 538 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔

لندن سے تقریباً 30 میل دور واقع یہ بندرگاہ انگلینڈ کی دوسری بڑی بندرگاہ ہے جہاں بڑے کنٹینر بردار جہاز لنگر انداز ہوتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ مجرمانہ گروہوں نے منشیات کو چھپانے کے لیے مختلف اشیاء کا سہارا لیا جن میں کیلوں کی کھیپ اور جنوبی امریکی شراب کے بڑے ڈرم شامل تھے۔ جاری کردہ تصاویر میں منشیات کو کارگو کنٹینرز اور عمارت کے فرش پر پھیلا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم حکام نے اس کارروائی کے دوران کسی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

برطانیہ کی بندرگاہوں پر منشیات کی یہ بڑی پکڑ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ رواں برس مارچ میں ساؤتھمپٹن ڈاکس کے ذریعے 100 ملین ڈالر مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی جس کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان افراد کی اگلی پیشی 17 اپریل کو متوقع ہے۔ اس سے قبل فروری 2024 میں ساؤتھمپٹن میں ہی کیلوں کی ایک کھیپ سے 12 ہزار 500 پاؤنڈ سے زائد کوکین برآمد ہوئی تھی جو اس وقت تک ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی کھیپ تھی۔

عالمی سطح پر بھی مجرمانہ نیٹ ورکس کی جانب سے کیلوں کی ترسیل کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اگست 2025 میں یونانی پولیس نے 600 پاؤنڈ، جولائی میں روس نے 1800 پاؤنڈ جبکہ مئی میں ناروے کے حکام نے ایک فروٹ ڈسٹری بیوٹر کے ہاں سے 320 پاؤنڈ سے زائد کوکین برآمد کی تھی جسے کیلوں کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago