بلاول بھٹو کا مذاکرات کو جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت قرار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ایک غیر معمولی پیش رفت ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا انعقاد ہی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ جنگ بندی پر عمل درآمد ہو رہا ہے اور ایران سمیت مشرق وسطیٰ کے بیشتر حصوں میں بمباری رک چکی ہے جبکہ دو بڑی طاقتیں اب مذاکرات کی میز پر موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس جنگ بندی کو ایک پائیدار اور مستقل حل میں تبدیل کیا جائے گا۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے عوام ان مذاکرات کو محتاط امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران ہم نے جنگ کی تباہ کاریوں کا مشاہدہ کیا ہے، جس کی نہ صرف انسانی بلکہ معاشی قیمت بھی پوری دنیا نے چکائی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جنگ بندی پر آمادگی اور مذاکرات جاری رکھنے پر امریکی اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان، چین، سعودی عرب، ترکی، مصر، قطر اور خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک کی قیادت کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے ہیں، اسی لیے سب نے مل کر اجتماعی کوششیں کی ہیں تاکہ جنگ بندی کے لیے ضروری سفارتی ماحول پیدا کیا جا سکے اور مذاکرات کا اگلا مرحلہ آگے بڑھ سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پاکستان میں مذاکرات کے باوجود ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے: جے ڈی وینس

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات کسی حتمی معاہدے…

28 منٹس ago

پاکستان میں مذاکرات کے باوجود ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا، وینس

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے طویل دور کے بعد…

1 گھنٹہ ago

عراقی پارلیمنٹ نے نزار عمیدی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا

عراق کی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کرد سیاست دان نزار عمیدی کو ملک کا…

2 گھنٹے ago

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، مزید 22 افراد جاں بحق

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے…

2 گھنٹے ago

ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو، امریکہ بہرحال فاتح ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا…

3 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ہے، خرم دستگیر

سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے…

5 گھنٹے ago