لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، مزید 22 افراد جاں بحق

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز سے اب تک کم از کم 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اسرائیلی کارروائیوں میں 90 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔ اس جنگ میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2020 تک پہنچ گئی ہے جن میں 165 بچے، تقریباً 250 خواتین اور 85 طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

جنوبی لبنان کے علاقے تیفہتا میں اسرائیلی فضائی حملے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی طرح نبطیہ کے قصبے طول میں ہونے والے حملے میں ایک ہیلتھ اتھارٹی کے رکن سمیت 3 افراد مارے گئے، جبکہ کفر سیر اور زیفتا-نبطیہ ہائی وے پر واقع رہائشی عمارت پر حملے میں مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قصبیہ قصبے میں بھی ایک فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ہفتے کے روز لبنان اور شمالی اسرائیل میں اسرائیلی ٹھکانوں پر جوابی فوجی کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت کے دوران حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات کا مقصد امن کی راہ تلاش کرنا ہے، تاہم اسرائیل نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔

لبنانی رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو لبنانی آئین اور قومی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن میدان میں جو حاصل نہیں کر سکا، وہ مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے اپنی طے شدہ دورہ امریکہ ملتوی کر دیا ہے تاکہ ملکی اتحاد اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ، شام اور لبنان میں سکیورٹی زونز قائم کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی جانب سے کئی بار براہ راست مذاکرات کی درخواست کی گئی جسے انہوں نے دو شرائط پر قبول کیا ہے، جن میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور نسلوں تک قائم رہنے والا امن معاہدہ شامل ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ حماس اور حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago