روسی وزارت دفاع نے اتوار کے روز دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج ایسٹر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جبکہ روسی دستے اعلان کردہ جنگ بندی پر مکمل عمل پیرا ہیں۔
روسی خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت دفاع نے بتایا کہ روس کے علاقے کرسک میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نو اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹوں کی جنگ بندی کر رہے ہیں، جو اس سال بارہ اپریل کو منایا جا رہا ہے۔ کریملن کے مطابق یہ جنگ بندی ہفتے کی سہ پہر چار بجے سے شروع ہو کر اتوار کی نصف شب تک نافذ العمل رہے گی۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی، جنہوں نے ماضی میں کئی بار جنگ بندی کی تجاویز دی تھیں جنہیں ماسکو نے مسترد کر دیا تھا، کہا ہے کہ یوکرین ایسٹر کی جنگ بندی کے مطابق ہی عمل کرے گا۔
ہفتے کے روز جنگ بندی کا آغاز ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
جنوبی لبنان کے گاؤں سریفا میں اسرائیلی فضائی حملے نے ایک ہی خاندان کی خوشیاں…
معروف گلوکار بلال مقصود نے طویل وقفے کے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی کرتے…
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر کریملن کی جانب…
اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل…
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے…
ہنگری میں اتوار کے روز عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو…