غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے امدادی جہازوں کا قافلہ بارسلونا سے روانہ

غزہ کے محصورین تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے اسپین کی بندرگاہ بارسلونا سے ایک اور فلوٹیلا (بحری جہازوں کا قافلہ) روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا نامی اس مشن میں تقریباً 30 کشتیاں شامل ہیں جن میں طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء لدی ہوئی ہیں۔ توقع ہے کہ فلسطین کی جانب سفر کے دوران مزید جہاز بھی اس قافلے کا حصہ بنیں گے۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ اکتوبر میں اسی تنظیم کی جانب سے بھیجے گئے تقریباً 40 جہازوں کو غزہ پہنچنے سے روک دیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے سویڈن کی سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 450 سے زائد شرکاء کو حراست میں لے لیا تھا۔

اسرائیل، جو غزہ کی پٹی تک رسائی کے تمام راستوں پر کنٹرول رکھتا ہے، امداد روکنے کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔ تاہم فلسطینی حکام اور بین الاقوامی امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے اور امداد بڑھانے کی یقین دہانیوں کے باوجود غزہ پہنچنے والا سامان وہاں کی 20 لاکھ سے زائد آبادی کے لیے ناکافی ہے۔

مشہور ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے اداکار لیام کننگھم، جو اس مہم کی حمایت کر رہے ہیں، نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان جہازوں پر لدا ہر کلوگرام امدادی سامان دراصل حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنا وقت نکال کر انسانیت کی خدمت کے لیے نکلے ہیں، وہ دراصل وہ کام کر رہے ہیں جس کی قانونی ذمہ داری متعلقہ حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا موقف ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ریاستیں پابند ہیں کہ وہ مسلح تنازعات کے دوران بھی شہریوں کو محفوظ طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔

فلوٹیلا کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور فلسطینی کارکن سیف ابو کشک کا کہنا ہے کہ اس مشن کا بنیادی مقصد ایک انسانی راہداری کا قیام ہے تاکہ امدادی ادارے بلا رکاوٹ متاثرین تک پہنچ سکیں۔

گزشتہ برس کے قافلے میں شامل سوئس اور ہسپانوی کارکنوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اسرائیلی حراست کے دوران انہیں غیر انسانی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں فوری بحری ناکہ بندی کا حکم

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسلام آباد…

2 منٹس ago

لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ 18 سال سے تشنہ تکمیل ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ لیاری کو پیرس بنانے کے…

8 منٹس ago

اسلام آباد میں امریکا-ایران مذاکرات پر روسی اور ایرانی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا…

13 منٹس ago

جنوبی لبنان: والد کی تدفین کے دوران اسرائیلی حملے میں شیر خوار بچی جاں بحق

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے نے سات سالہ ایلین سعید کی زندگی کو خون…

19 منٹس ago

امریکی عوام کا ایران کے حوالے سے امریکی اہداف کے حصول پر عدم اطمینان اور تشویش کا اظہار

مذاکرات اور جنگ بندی کے باوجود، ایران کے ساتھ جاری کشیدگی امریکی عوام کے لیے…

1 گھنٹہ ago

اسلام آباد بھر میں کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد میں غیر ملکی معززین کی آمد کے پیش نظر کیے گئے سکیورٹی انتظامات…

1 گھنٹہ ago