تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات کے دوران امریکہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے بات چیت کے عمل کو سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں قالیباف نے کہا کہ ایرانی وفد نے نیک نیتی اور واضح مقاصد کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا، تاہم ماضی کے تجربات اور حالیہ تنازعات کی وجہ سے فریق مخالف پر اعتماد کرنا مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد نے مذاکرات کے دوران مستقبل پر مبنی تجاویز پیش کیں۔ اب فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے کہ آیا وہ اپنے عملی اقدامات کے ذریعے ایران کا اعتماد بحال کر سکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ہمارے منطقی اصولوں کو سمجھ چکا ہے اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا وہ اعتماد قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسپیکر قالیباف نے واضح کیا کہ ایران قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کے حقوق کی پاسداری کے لیے سفارت کاری کے ساتھ ساتھ عسکری تیاریوں کو بھی ناگزیر سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کے دفاعی نظام کو مزید مستحکم کرنے کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برادر ملک پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے عمل میں سہولت کاری پر شکر گزار ہیں اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اکیس گھنٹے طویل مذاکرات کے دوران کروڑوں ایرانی عوام نے اپنی قیادت اور مذاکراتی ٹیم کی بھرپور حمایت کی۔ قالیباف نے اپنے وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کی خودمختاری اور طویل المدتی استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…