امریکا اعتماد سازی میں ناکام، ایران کا پاکستان کے کردار کو سراہنے کا اعلان

تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات کے دوران امریکہ ایرانی عوام اور قیادت کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں قالیباف نے واضح کیا کہ ایران نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا مگر ماضی کے تلخ تجربات اور حالیہ تنازعات نے اعتماد کی فضا کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایرانی وفد نے مذاکرات کے دوران مستقبل کے حوالے سے ٹھوس تجاویز پیش کیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ قالیباف کے مطابق امریکہ اب بخوبی ایرانی منطق اور اصولوں سے واقف ہے، لہذا یہ فیصلہ اب اسی پر منحصر ہے کہ وہ عملی اقدامات کے ذریعے ایران کا اعتماد کیسے حاصل کرتا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران سفارت کاری اور عسکری تیاریوں کو اپنے قومی مفادات اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے یکساں اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔

قالیباف نے مذاکرات کے عمل کو سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کو ایک دوست اور برادر ملک قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ اکیس گھنٹے طویل مشکل مذاکرات کے دوران لاکھوں ایرانی عوام نے اپنی قیادت اور مذاکراتی ٹیم کی بھرپور حمایت کی۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کی خودمختاری اور طویل مدتی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago