ہیٹی کے تاریخی قلعے میں بھگدڑ، 30 افراد ہلاک

ہیٹی کے تاریخی قلعے میں ایسٹر کے سالانہ اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ شمالی قصبے میلوٹ میں واقع انیسویں صدی کے مشہور سیاحتی مقام اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل قلعہ ہنری، جسے قلعہ لافیریئر بھی کہا جاتا ہے، میں پیش آیا۔

وزیر ثقافت ایمانوئل مینارڈ نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

ہیٹی کے وزیراعظم ایلکس ڈیڈیئر فِلس آئمے نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب نوجوانوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو متاثرین کی مدد کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور تحقیقات کے بعد سانحے کی اصل وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قلعے کے داخلی دروازے پر رش کے دوران اندر آنے اور باہر جانے والوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اجتماع ٹک ٹاک پر تشہیر کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے سیاحتی مقام کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے۔ وزیر ثقافت کے مطابق حکام ہائی الرٹ پر ہیں تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ یہ قلعہ ہیٹی کے انقلابی ہیرو ہنری کرسٹوفر نے فرانس سے آزادی کے بعد تعمیر کروایا تھا اور یہ ہیٹی کی آزادی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

بہاماس میں لاپتہ ہونے والی اہلیہ کے مقام سے متعلق برائن ہکر کے نقشے منظر عام پر

بہاماس میں اپنی اہلیہ لینیٹ ہکر کی پراسرار گمشدگی کے معاملے میں برائن ہکر کی…

38 منٹس ago

سندھ کے سب سے بڑے بچوں کے ہسپتال میں عملے کی شدید قلت، 800 آسامیاں خالی

سندھ کے سب سے بڑے بچوں کے ہسپتال نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں عملے…

44 منٹس ago

اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات: ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کی تعریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے…

2 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پاک ایران اور امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان…

2 گھنٹے ago

پنجاب: اسکول ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی، بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اسکول ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی سنگین…

2 گھنٹے ago

مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں جاری تشدد کے حالیہ واقعات کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کی ہلاکت…

3 گھنٹے ago