برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حمایت نہیں کرے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے دباؤ کے باوجود برطانیہ ایران کے ساتھ جنگ میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا حصہ بنے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر کوششیں آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں شمولیت کے لیے کسی بھی فیصلے کی بنیاد واضح قانونی جواز اور سوچا سمجھا منصوبہ ہونا ضروری ہے جو فی الحال موجود نہیں ہے۔

کیئر سٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ برطانیہ اور فرانس ایک کثیر القومی منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد تنازع کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی جہاز رانی کو محفوظ بنانا ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ نے چالیس سے زائد ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے تاکہ سمندری نقل و حمل کی آزادی کو یقینی بنایا جا سکے اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات کو کم کیا جا سکے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے پیر کے روز سے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ ناکہ بندی ان تمام بحری جہازوں کے خلاف غیر جانبداری سے نافذ کی جائے گی جو ایرانی حدود میں داخل ہوں گے یا وہاں سے نکلیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جہاز ایران کو غیر قانونی ٹیکس ادا کریں گے انہیں کھلے سمندر میں محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی ایرانی فورسز امریکا یا پرامن جہازوں پر حملہ کریں گی انہیں شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس پیش رفت کے ردعمل میں ایرانی مسلح افواج کے متحدہ کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان کی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہیں یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں۔ ایرانی حکام نے امریکی ناکہ بندی کو غیر قانونی اقدام اور سمندری قزاقی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی بندرگاہوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو خطے کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔ تہران کا موقف ہے کہ اپنی علاقائی حدود میں خودمختاری کا استعمال ایرانی قوم کا قانونی حق ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago