ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات میں پاکستان کا کردار کلیدی ہے، ولی نصر

ایرانی نژاد امریکی ماہر تعلیم اور سیاسیات کے پروفیسر ولی نصر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کا انحصار عسکری برتری پر نہیں بلکہ قوت برداشت پر ہے۔ ایکسپریس 24/7 کے پروگرام فل فریم میں سینئر اینکر پرسن فہد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ موجودہ بحران میں پاکستان کا کردار انتہائی کلیدی رہا ہے اور اسلام آباد نے فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔

ولی نصر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ اس بارے میں نہیں ہے کہ کس کے پاس زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں، بلکہ اصل مقابلہ اس بات کا ہے کہ کون زیادہ صبر اور درد برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشرق وسطیٰ اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، تاہم سفارتی کوششوں میں پیش رفت کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

پروفیسر نصر کے مطابق پاکستان نے تہران کے ساتھ اعتماد سازی اور علاقائی طاقتوں کے درمیان رابطہ کاری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی غیر جانبداری اس کی سب سے بڑی طاقت ہے اور پاکستان کے سوا اس وقت کوئی اور ملک اس عمل میں اتنی موثر حیثیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کو ملکی تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو تین سال قبل تک یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ پاکستان کا اثر و رسوخ اتنا بڑھ جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ مذاکرات کے دوران اکیس گھنٹے طویل براہ راست بات چیت ہوئی جو امریکہ اور ایران کے درمیان اب تک کا سب سے اہم ترین رابطہ ہے۔

میدانِ عمل میں صورتحال کی نزاکت پر بات کرتے ہوئے ولی نصر نے تسلیم کیا کہ جنگ بندی کا موقع بہت محدود ہے اور فوجی دباؤ بدستور برقرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرنپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی تیل کی سپلائی کے بیس فیصد حصے پر مشتمل اس اہم آبی گزرگاہ کی بندش محض کشیدگی نہیں بلکہ ایک تزویراتی دباؤ کا حربہ ہو سکتی ہے۔

پروفیسر ولی نصر جان ہاپکنز اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز واشنگٹن میں بین الاقوامی امور اور مشرق وسطیٰ کے مطالعات کے پروفیسر ہیں۔ ان کے اس انٹرویو کا دوبارہ نشر بدھ کے روز صبح نو بجے، دوپہر بارہ بجے، سہ پہر تین بجے اور شام چھ بجے ایکسپریس 24/7 پر کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

زنجبار میں امریکی انفلوئنسر کی پراسرار موت، لواحقین کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی ایک امریکی فیملی اپنی بیٹی کی بیرونِ ملک پراسرار…

33 منٹس ago

مشرقی بحر الکاہل میں امریکی کارروائی، منشیات بردار کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک

مشرقی بحر الکاہل میں امریکی فوج کی جانب سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے…

1 گھنٹہ ago

پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے ریگی بائی پاس پر محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے…

2 گھنٹے ago

گورنر سندھ کی علاقائی امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف…

3 گھنٹے ago

ایران سے مزید 20 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ…

3 گھنٹے ago

بحر الکاہل میں طاقتور سمندری طوفان کا حملہ، امریکی جزائر میں تباہی

بحیرہ الکاہل میں واقع امریکی علاقوں میں طاقتور سمندری طوفان سنلاکو نے تباہی مچا دی…

4 گھنٹے ago