زنجبار میں امریکی انفلوئنسر کی پراسرار موت، لواحقین کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی ایک امریکی فیملی اپنی بیٹی کی بیرونِ ملک پراسرار موت کے بعد انصاف اور حقائق تک رسائی کے لیے سراپا احتجاج ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلی رابنسن، جو ایشلی جینے کے نام سے مشہور تھیں، اپنے منگیتر جو میکن کے ہمراہ تنزانیہ کے جزیرے زانزیبار گئی تھیں جہاں ان کی اچانک موت واقع ہو گئی۔

مقتولہ کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی کی موت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں اور وہ شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایشلی رابنسن اپنی 31 ویں سالگرہ منانے اور منگنی کی خوشی میں اس سفر پر گئی تھیں۔

تنزانیہ کے حکام نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی ہے کہ وہ جو میکن سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک ان کا پاسپورٹ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم مقامی حکام اس سے قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ فی الحال میکن پر کسی جرم کا شبہ نہیں ہے۔

مقتولہ کے والد ہیری رابنسن نے غمزدہ لہجے میں کہا کہ ان کی بیٹی ہمیشہ مسکراتی رہتی تھی اور کیمرے کے سامنے رہنا اسے پسند تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی کوئی بھی تفصیل سمجھ سے بالاتر ہے اور حقائق میں تضاد پایا جاتا ہے۔

والدہ یولینڈا اینڈریس نے بتایا کہ انہیں واقعے کی اطلاع تب ملی جب میکن نے انہیں فون کر کے بتایا کہ ایشلی ہسپتال میں ہے۔ اینڈریس کے مطابق میکن نے انہیں بتایا کہ واقعہ ان کی کال سے 11 گھنٹے قبل پیش آیا، جس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں ہوٹل انتظامیہ نے انہیں ایشلی کی وفات کی افسوسناک خبر دی۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ انہیں نہ تو پولیس اور نہ ہی طبی حکام کی جانب سے کوئی معلومات ملی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریزورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جائے تاکہ وقت کا درست تعین ہو سکے۔

خاندان نے پیر کے روز واشنگٹن میں سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا تاکہ بیٹی کی میت کو گھر لانے اور واقعے کی تفصیلات جان سکیں، تاہم انہیں تاحال کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگا رہے بلکہ صرف شفاف تحقیقات چاہتے ہیں تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ اصل میں کیا ہوا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

انڈمان سمندر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 250 افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ

انڈمان کے سمندر میں روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی شہریوں سے بھری کشتی الٹنے کے…

5 منٹس ago

ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان…

10 منٹس ago

ایران کے جوہری پروگرام کو شدید دھچکا، تاہم صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی

امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں نے ایران کی جوہری اور بیلسٹک صلاحیتوں کو شدید…

1 گھنٹہ ago

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے…

1 گھنٹہ ago

مشرقی بحر الکاہل میں امریکی کارروائی، منشیات بردار کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک

مشرقی بحر الکاہل میں امریکی فوج کی جانب سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے…

3 گھنٹے ago

پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے ریگی بائی پاس پر محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے…

3 گھنٹے ago