انڈمان سمندر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 250 افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ

انڈمان کے سمندر میں روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی شہریوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں ڈھائی سو افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ٹرالر چار اپریل کو بنگلہ دیش کے علاقے ٹیکناف سے ملائیشیا کے لیے روانہ ہوا تھا۔ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی، تیز ہواؤں اور سمندر میں شدید طغیانی کو حادثے کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کشتی میں کل دو سو اسی افراد سوار تھے۔ بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ نے نو اپریل کو انڈمان جزائر کے قریب سے نو افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو کیے جانے والے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے جنہیں ایک تجارتی جہاز کی مدد سے سمندر سے نکالا گیا۔

حادثے میں بچ جانے والے چالیس سالہ رفیق الاسلام نے بتایا کہ انسانی سمگلروں نے انہیں ملائیشیا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر کشتی پر سوار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی چار دن تک سفر کرتی رہی جس کے دوران کئی افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ وہ خود کشتی سے بہنے والے تیل کے باعث جھلس گئے تھے۔

یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ روہنگیا مہاجرین کی طویل بے دخلی اور بحران کے پائیدار حل نہ ہونے کے سنگین نتائج کا غماز ہے۔ تنظیم نے میانمار میں نقل مکانی کی بنیادی وجوہات کے تدارک پر زور دیا ہے تاکہ روہنگیا مہاجرین باعزت اور محفوظ طریقے سے اپنے وطن واپس جا سکیں۔

میانمار میں جاری خانہ جنگی اور ریاستی جبر کے باعث ہر سال ہزاروں روہنگیا مسلمان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سمندری راستوں سے نقل مکانی کرتے ہیں۔ زیادہ تر مہاجرین بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں قائم کیمپوں سے فرار ہو کر ملائیشیا جیسے ممالک کا رخ کرتے ہیں، جہاں وہ انسانی سمگلروں کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں بھی میانمار کے ساحل پر کشتیوں کے دو مختلف حادثات میں چار سو ستائیس روہنگیا مہاجرین کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago