-Advertisement-

بھارت: چھتیس گڑھ میں ویدانتا پلانٹ دھماکے سے 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ویدانتا لمیٹڈ کے پاور پلانٹ میں بوائلر پھٹنے سے چودہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ منگل کے روز دارالحکومت رائے پور سے تقریباً دو سو تیس کلومیٹر دور سنگھیتارائی کے مقام پر پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی کے ٹھاکر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے جبکہ بیس افراد زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔

ابتدائی تحقیقات اور پولیس حکام کے مطابق دھماکہ بظاہر بوائلر ٹیوب میں ضرورت سے زیادہ گرمی کے باعث ہوا، تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ویدانتا انتظامیہ نے ایک بیان میں واقعے کو ایک بدقسمت حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلانٹ میں پیش آنے والے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -