ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکا کا 238 ملین ڈالر مالیت کا نگرانی کرنے والا ڈرون تباہ

امریکی نیول سیفٹی کمانڈ نے نو اپریل کو اپنے ایک ایم کیو فور سی ٹرائٹن نگرانی کرنے والے ڈرون کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام نے اس واقعے کو کلاس اے حادثے کے زمرے میں رکھا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں ہونے والا نقصان دو ملین ڈالر سے زائد ہے تاہم خوش قسمتی سے اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کا مقام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے تاہم ڈرون کو آخری بار بین الاقوامی فضائی حدود میں ایران کی جانب پرواز کرتے ہوئے ٹریک کیا گیا تھا۔ تاحال ایسے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں کہ یہ ڈرون ایرانی حدود میں گرا ہے۔

تقریباً 238 ملین ڈالر مالیت کا یہ ہائی الٹیٹیوڈ ڈرون خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب سمندری نگرانی کے مشن پر مامور تھا۔ دی وار زون نامی جریدے کے مطابق یہ طیارہ اچانک آن لائن فلائٹ ٹریکنگ سائٹس سے غائب ہو گیا تھا۔

نارتھروپ گرومین کی جانب سے تیار کردہ یہ ڈرون اٹلی میں واقع نیول ایئر اسٹیشن سیگونلا سے اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ 50 ہزار فٹ کی بلندی پر 24 گھنٹے سے زائد مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔ امریکی بحریہ نے تاحال ڈرون کے تباہ ہونے کی وجوہات یا ملبے کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے تناظر میں امریکہ کو اٹھائیس فروری سے اب تک لڑاکا طیاروں اور ڈرونز سمیت متعدد فضائی اثاثوں کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago