پوپ لیو کا کیمرون میں عالمی رہنماؤں پر تنقید، دنیا کو ظالموں کے قبضے میں قرار دے دیا

پوپ لیو نے کیمرون کے دورے کے دوران عالمی رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے حکمران جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے غیر معمولی سخت بیان میں کہا کہ دنیا کو مٹھی بھر ظالموں نے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوپ کے خلاف تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ پوپ لیو، جو پہلے امریکی پوپ ہیں، نے ان رہنماؤں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو جنگوں کو جائز قرار دینے کے لیے مذہبی زبان کا سہارا لیتے ہیں۔

کیمرون کے انگریزی بولنے والے علاقوں کے سب سے بڑے شہر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر پالیسیوں میں فیصلہ کن تبدیلی لائی جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ خطے میں گزشتہ ایک دہائی سے جاری تنازع کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago