نائیجیریا: 2026 میں 33 ریاستوں میں شدید سیلاب کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

نائجیریا کے ہائیڈرولوجیکل سروسز ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ سال 2026 کے دوران ملک کے 36 میں سے 33 صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت ابوجا میں تباہ کن سیلاب کا شدید خطرہ موجود ہے۔ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی 14 ہزار سے زائد کمیونٹیز سیلاب کی زد میں آ سکتی ہیں۔

ادارے نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اپریل سے اکتوبر تک جاری رہتا ہے تاہم جولائی اور ستمبر کے درمیان سیلابی صورتحال عروج پر ہو گی۔ اس دوران شہری مراکز، زرعی اراضی اور اہم بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 14 ہزار 118 کمیونٹیز کو ہائی رسک جبکہ 15 ہزار 597 علاقوں کو درمیانے درجے کے خطرے میں شامل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت ابوجا کے علاوہ لاگوس اور پورٹ ہارکورٹ جیسے بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ ساحلی علاقے بائلسا، ڈیلٹا اور ریورز دریا کے پانی کی سطح بلند ہونے اور سمندری لہروں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

نائجیریا ماضی میں بھی شدید سیلابوں کا شکار رہا ہے۔ سن 2022 میں آنے والے بدترین سیلاب کے باعث 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، 14 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے اور 4 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر زرعی رقبہ تباہ ہو گیا تھا۔ گزشتہ برس بھی سیلاب کے ایک واقعے میں 200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago