لبنان میں جنگ بندی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھول دیا

ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی بحری جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تزویراتی آبی گزرگاہ جنگ بندی کی مدت کے دوران مکمل طور پر فعال رہے گی۔

وزیر خارجہ کے مطابق تجارتی بحری ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہے گی تاہم جہازوں کو ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے پہلے سے طے شدہ اور مربوط راستوں کی پابندی کرنا لازمی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام علاقائی کشیدگی میں کمی لانے اور عالمی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم گزرگاہ ہے جس کی بحالی عالمی معیشت پر براہ راست اثرات مرتب کرے گی۔

دریں اثنا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تہران کے سرکاری دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی صدر نے خطے میں امن کے قیام اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کے موثر اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے امور پر بھی گفتگو کی۔ ایرانی صدر نے جنگ رکوانے میں پاکستان کے کردار کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے جنگ بندی میں سہولت کاری پر پاکستانی ریاست کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلام آباد مذاکرات کے دوران ایرانی وفد کی میزبانی پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago