کیف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک مسلح شخص نے چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس کے بعد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملہ آور نے پہلے سڑک پر فائرنگ کر کے پانچ افراد کو نشانہ بنایا اور پھر قریبی سپر مارکیٹ میں گھس کر خود کو محصور کر لیا تھا۔

یوکرین کے وزیر داخلہ ایہور کلیمنکو نے بتایا کہ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے حملہ آور سے مذاکرات کی ناکام کوششوں کے بعد عمارت پر دھاوا بولا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی، جس پر اسے ہلاک کر دیا گیا۔ میئر وٹالی کلٹسکو کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک نوجوان خاتون بھی شامل ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے حملہ آور سے تقریباً چالیس منٹ تک مذاکرات کیے اور اسے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اس نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ کلیمنکو کے مطابق حملہ آور کے پاس ایک کاربائن تھی جو قانونی طور پر رجسٹرڈ تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حملہ آور نے دسمبر 2025 میں اپنے ہتھیار کے لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست دی تھی اور ایک طبی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا تھا، جس کی اب تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ دستاویز کس طبی ادارے نے جاری کی تھی۔

یہ واقعہ کیف کے ہولوسیوسکی ضلع میں پیش آیا۔ اس دوران یوکرین کے دیگر علاقوں اور روس میں بھی کشیدگی برقرار رہی۔ ڈونیٹسک میں ایک شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جبکہ اوڈیسا میں بندرگاہی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب، روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے رات بھر میں 16 روسی خطوں، جزیرہ نما کریمیا اور بحیرہ اسود کے اوپر یوکرین کے 258 ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔ ادھر یوکرین نے روس کے سمارا ریجن میں تیل کی ریفائنریز کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حکام نے بھی ان مقامات پر آتشزدگی کی تصدیق کی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago