ملائیشیا: صوبہ صباح میں خوفناک آتشزدگی، 200 گھر خاکستر، سیکڑوں افراد بے گھر

ملائیشیا کی ریاست صباح کے ساحلی گاؤں میں آتشزدگی کے ایک بڑے واقعے کے نتیجے میں دو سو سے زائد گھر خاکستر ہو گئے، جس کے بعد سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے برنامہ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی شب پیش آیا۔

ضلع سانڈاکن کے فائر اینڈ ریسکیو چیف جمی لاگونگ نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع رات ایک بج کر بتیس منٹ پر موصول ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیز ہواؤں اور گھروں کے ایک دوسرے سے انتہائی قریب ہونے کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پھیل کر تباہی مچائی، جبکہ سمندر میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ آگ صباح کے ان ساحلی دیہات میں لگی جہاں لکڑی کے مکانات کھمبوں پر تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں زیادہ تر غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اور مقامی گروہ آباد ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سانڈاکن میں قائم کیے گئے عارضی ریلیف کیمپ میں اب تک چار سو پینتالیس افراد کے اندراج کی تصدیق کی گئی ہے جو اس واقعے میں بے گھر ہوئے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت متاثرین کی ہنگامی امداد اور ان کی عارضی رہائش کے انتظام کے لیے ریاستی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس وقت اولین ترجیح متاثرین کی حفاظت اور فوری امدادی کارروائیاں یقینی بنانا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago