-Advertisement-

ایرانی بحری جہاز کی ضبطی پر ایران کے امریکی جنگی جہازوں پر ڈرون حملے

تازہ ترین

کراچی: امتحانی پرچے آؤٹ کرنے والے گروہ کے چار سرغنہ گرفتار، 13 ہزار طلبہ کا نیٹ ورک بے نقاب

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران پرچہ لیک کرنے والے منظم گروہ کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی...
-Advertisement-

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی فوج نے خلیج عمان میں امریکی بحری جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کیے گئے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے اتوار کے روز توسکا کنٹینر شپ کو ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی پٹی پر امریکی بحری ناکہ بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے غیر قانونی اور پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اتوار کو جاری کردہ بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ ناکہ بندی بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق دو چار کی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 3314 کے تحت جارحیت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی ملک کی بندرگاہوں یا ساحلوں کی ناکہ بندی جارحانہ فعل ہے۔

اسماعیل بقائی نے زور دیا کہ یہ اقدامات ایرانی عوام کے خلاف اجتماعی سزا کے مترادف ہیں جو جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم تصور کیے جاتے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -