جاپان کے شمالی ساحلی علاقوں میں پیر کے روز شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز سانریکو کے ساحل کے قریب سمندر میں چھ میل کی گہرائی میں تھا۔
کوجی کی بندرگاہ پر تین فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں دس فٹ تک اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ حکام نے ایواتے، اوموری اور ہوکائیڈو کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔
جاپان کی وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ زلزلے کے پیش نظر ہوکائیڈو میں جہازوں کو بندرگاہوں سے دور منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ اوموری میں بلٹ ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔
شمال مشرقی خطے میں موجود دو جوہری بجلی گھروں کے بارے میں ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ زلزلے سے تاحال محفوظ ہیں اور دونوں پلانٹس پہلے ہی بند تھے۔
واضح رہے کہ 11 مارچ 2011 کو جاپان میں نو شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد آنے والی تباہ کن سونامی نے 22 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی تھی۔ اس سانحے کے نتیجے میں فوکوشیما جوہری پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے باعث ایک لاکھ 60 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی تھی جن میں سے اب بھی ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ سکے۔
لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف…
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی…
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق…
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر خارجہ اور عسکری قیادت نے جنوبی لبنان کے ایک…
وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان…
بھارتی مسابقتی کمیشن نے ایپل کی جانب سے مطلوبہ مالیاتی کوائف فراہم نہ کرنے پر…