امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ پیر کے روز سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران کے ساتھ جاری سفارتی مذاکرات کی کامیابی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ آبی گزرگاہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی تزویراتی اہمیت کی حامل ہے اور اس پر کشیدگی کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے موقف کو غور سے سنا۔ امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں رکاوٹ بننے والی اس صورتحال کے حوالے سے فیلڈ مارشل کے مشورے اور تحفظات کو مدنظر رکھیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…