ایران کا دھمکیوں کے سائے میں امریکا سے مذاکرات سے دو ٹوک انکار

ایران نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے دباؤ میں مذاکرات کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے سائے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکرات کی نوعیت کے حوالے سے خام خیالی کا شکار ہیں اور غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔

قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران کی جانب سے دو ہفتے قبل طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی امریکی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ امریکی افواج نے نہ صرف ایرانی بندرگاہوں کا بحری محاصرہ کر رکھا ہے بلکہ بحیرہ عمان میں ایک ایرانی تجارتی جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ امریکہ کی ان کارروائیوں کا مقصد مذاکرات کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرنا یا نئی جنگ کے لیے جواز پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے اور تہران کسی بھی قسم کی دھمکی کے سامنے جھکنے سے انکاری ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ ایران حالیہ پیش رفت کے تناظر میں جوابی اقدامات کی تیاری کر رہا ہے اور اگر کشیدگی برقرار رہی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی کارگو جہاز قبضے میں لیے جانے کے بعد اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے اگلے دور کے حوالے سے بھی غیر یقینی کی فضا چھائی ہوئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago