ایران کے ساتھ ‘بہترین معاہدے’ کی امید، ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں قوی امید ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک بہترین معاہدہ طے پا جائے گا۔ سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ بدھ کے روز ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

صدر ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بڑے معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں کیونکہ ایران کے پاس اب کوئی اور راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت امریکہ انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے اور تہران کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور قیادت کو غیر مؤثر کر دیا ہے اور یہ صورتحال عملی طور پر حکومت کی تبدیلی کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسے جو بھی نام دیا جائے یہ حکومت کی تبدیلی ہی ہے اور گزشتہ امریکی انتظامیہ کو یہ اقدام سینتالیس برس قبل ہی کر لینا چاہیے تھا۔

ٹرمپ نے تنبیہ کی کہ جب تک حتمی معاہدہ طے نہیں پاتا، ایران پر عائد ناکہ بندی اور دباؤ برقرار رہے گا۔ انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔ ساتھ ہی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایک حتمی معاہدہ ایران کو دوبارہ ایک مضبوط ملک بننے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس دوران صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکی افواج نے چین کی جانب سے ایران بھیجا جانے والا ایک جہاز روکا ہے جس میں مبینہ طور پر عسکری سازوسامان موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین کی طرف سے ایک تحفہ تھا جو مناسب نہیں تھا اور انہیں اس پر حیرت ہوئی کیونکہ چینی صدر شی جن پنگ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بیجنگ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔ ان کا یہ بیان جنگ بندی کی نازک صورتحال اور سفارتی کوششوں کے غیر یقینی مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago