غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے، 11 فلسطینی شہید

غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 11 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تازہ ترین کارروائیوں میں ایک نوزائیدہ بچہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

خان یونس میں اسرائیلی حملوں کے دوران تین فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وسطی غزہ میں ایک ڈرون حملے میں ایک شہری مارا گیا ہے۔ شمالی غزہ میں سمندر سے کی گئی گولہ باری میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک بچہ دس روز قبل زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔ ادھر شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دھماکہ خیز مواد گرائے جانے کے بعد خیموں میں آگ لگ گئی۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دعووں کے باوجود حالیہ واقعات میں اب تک 784 فلسطینی شہید اور 2214 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے جاری اس تنازع میں اب تک مجموعی طور پر 72 ہزار 560 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 72 ہزار 560 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago