کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا وزیراعظم مودی کے خلاف متنازع بیان، دہشت گرد قرار دے دیا

کانگریس کے سینئر رہنما ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔ تمل ناڈو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں شروع ہونے والا تذلیل اور رسوائی کا سفر بدستور جاری ہے۔

کھڑگے نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لیے دہشت گرد ہیں کیونکہ ان کی جماعت مساوات اور انصاف پر یقین نہیں رکھتی۔ کانگریس رہنما نے گزشتہ برس پیش آنے والے پہلگام واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے اسے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کو چھ مئی دو ہزار پچیس کو پیش آنے والے پہلگام واقعہ کے بارے میں پہلے سے علم تھا اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنے دورہ مقبوضہ کشمیر کو منسوخ کر دیا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندر سے مودی کو دہشت گرد قرار دیا جانا ہندوتوا نظریے کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی غم و غصے کی عکاسی کرتا ہے۔ ناقدین کے مطابق پہلگام کے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کو ایک برس گزرنے کے باوجود بھارت اپنے دعووں کے حق میں کوئی حتمی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ جارحانہ اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث مودی عالمی سطح پر نفرت اور دہشت گردی کی علامت بن چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago