واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کے عوامی سطح پر کیے گئے دعووں کے برعکس کافی حد تک برقرار ہیں۔ انٹیلی جنس امور سے واقف متعدد امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اپریل کے اوائل میں جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور ان کے لانچنگ سسٹمز کا تقریباً نصف ذخیرہ مکمل طور پر محفوظ تھا۔
حکام کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری قوت کا 60 فیصد حصہ اب بھی متحرک ہے، جس میں تیز رفتار حملہ آور کشتیاں بھی شامل ہیں۔ بدھ کے روز صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے لیے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے فوراً بعد آبنائے ہرمز میں ایرانی گن بوٹس کی جانب سے تجارتی جہازوں پر حملے کیے گئے۔
امریکی اور اسرائیلی افواج کی جانب سے ہزاروں ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے باوجود ایران کی فضائیہ کا دو تہائی حصہ تاحال آپریشنل حالت میں موجود ہے۔ اگرچہ ایرانی فضائی طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن اسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا۔
اس کے برعکس، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ آپریشن ایپک فیوری کو ایک تاریخی کامیابی قرار دے چکے ہیں۔ وزیر دفاع نے آٹھ اپریل کو پینٹاگون میں بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ اس آپریشن نے ایران کی عسکری صلاحیت کو برسوں کے لیے ناکارہ بنا دیا ہے۔
تاہم ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ میرین لیفٹیننٹ جنرل جیمز ایڈمز نے کانگریس کی کمیٹی کو تحریری بیان میں خبردار کیا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں میزائل اور خودکار ڈرونز موجود ہیں جو خطے میں امریکی اور اتحادی افواج کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے اپنے بیان میں کہا کہ چالیس روز سے کم عرصے میں تیرہ ہزار سے زائد ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی 92 فیصد بڑی بحری تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی بھی بحریہ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر دفاع کو اپنے فوجیوں کی کارکردگی پر فخر ہے اور وہ میڈیا کی جانب سے ان کوششوں کو کم دکھانے کے رویے کو مسترد کرتے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…