ٹرمپ کی اپیل پر ایران نے 8 خواتین کی سزائے موت روک دی، امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ذاتی اپیل پر ایران نے آٹھ خواتین مظاہرین کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان میں سے چار خواتین کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا جبکہ باقی چار کو ایک ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت اچھی خبر ہے کہ جن آٹھ خواتین کو آج رات پھانسی دی جانی تھی ان کی جان بچا لی گئی ہے۔ انہوں نے اس اقدام پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے بطور امریکی صدر ان کی درخواست کا احترام کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی عدلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ میزان آن لائن کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ایک بار پھر غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ عدالتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ خواتین میں سے کچھ پہلے ہی رہا ہو چکی ہیں جبکہ دیگر پر عائد الزامات کے تحت زیادہ سے زیادہ قید کی سزا ہو سکتی ہے، سزائے موت کا کوئی معاملہ زیر التوا نہیں ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مقیم ایک کارکن ایال یاکوبی کی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں آٹھ نامعلوم خواتین کو سزائے موت کے خطرے سے دوچار بتایا گیا تھا۔ ان تصاویر میں موجود خواتین کی شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی اور نہ ہی ان اطلاعات کو آزادانہ ذرائع سے درست ثابت کیا جا سکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل یہ عندیہ دیا تھا کہ خواتین کی رہائی تہران کے ساتھ جاری مذاکرات پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے اور اسے ایک بہترین شروعات قرار دیا تھا۔ تاہم ایرانی حکام کا موقف ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے پھیلائی گئی یہ خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago