ایران پر امریکی پابندیوں کے اہداف میں تبدیلی، کامیابی کا تعین مشکل

لندن (اے ایف پی) امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے تک اس کے بحری جہازوں کا گھیراؤ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاہم تجزیہ کاروں اور شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق اس آپریشن کی کامیابی کا اندازہ لگانا انتہائی پیچیدہ صورتحال اختیار کر گیا ہے۔

لائیڈز لسٹ انٹیلی جنس کی تجزیہ کار بریجٹ ڈیاکون کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے متضاد معلومات اور ڈیٹا کے اجراء میں تاخیر کے باعث ناکہ بندی کے دائرہ کار اور پیرامیٹرز پر ابہام پایا جاتا ہے۔

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کا آغاز 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ہوا، جس کے جواب میں ایرانی فورسز نے اپنی جنوب مشرقی ساحلی پٹی اور عمان کے شمالی حصے کے درمیان گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنا کر آبنائے کو بند کر دیا تھا۔ بعد ازاں جنگ بندی کے دوران مذاکرات کی ناکامی پر 13 اپریل کو امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین ڈین کین نے خلیج عمان کے دہانے پر جوابی ناکہ بندی کا اعلان کیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ پابندیاں ایران کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے تمام ممالک کے جہازوں پر لاگو ہیں، جبکہ امریکی بحریہ نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران سے منسلک تیل، اسلحہ اور جوہری مواد لے جانے والے مشکوک جہازوں کو بھی روکے گی۔ امریکی دفاعی حکام کا اب مؤقف ہے کہ آپریشن کی کامیابی کا معیار یہ نہیں کہ کتنے جہاز ناکہ بندی عبور کر گئے، بلکہ یہ ہے کہ ایران کی تجارت کو کتنا نقصان پہنچا۔

میری ٹائم فرمز کے سیٹلائٹ امیجز اور ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ درجنوں ایسے جہاز ناکہ بندی کی لائن عبور کر چکے ہیں جو امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے 17 اپریل تک دعویٰ کیا تھا کہ کوئی جہاز ناکہ بندی سے فرار نہیں ہوا، تاہم بعد ازاں اعداد و شمار میں تبدیلی دیکھی گئی۔

بحری جہازوں کی جانب سے ٹریکنگ ٹرانسپونڈرز بند کر کے یا اپنی منزل عراق ظاہر کر کے ناکہ بندی سے بچنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ کچھ جہازوں نے خلیج کے اندر داخل ہو کر ایران کا تیل منتقل کیا، جبکہ کچھ جہازوں نے آبنائے سے نکلتے وقت اپنے سگنلز بند کر دیے۔

اگرچہ امریکی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بعض جہازوں کو استثنیٰ دینے کا اشارہ دیا تھا، تاہم اس کی شرائط واضح نہیں کی گئیں۔ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق کم از کم دو جہاز ایرانی بندرگاہوں پر خوراک کی ترسیل کے بعد بلا روک ٹوک خلیج سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago