اسلام آباد۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے دو مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کے دعوے کو مقامی آبادی نے مسترد کر دیا ہے۔ سرحدی علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے اپنے مویشیوں کی تلاش میں جانے والے دو نہتے شہریوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا ہے۔
بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ 23 اپریل 2025 کو سرجیو سیکٹر میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی باشندوں نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارے جانے والے افراد عام شہری تھے۔
سرجیو کے رہائشیوں کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ملک فاروق اور محمد دین کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 60 برس کے درمیان تھیں۔ یہ دونوں افراد لائن آف کنٹرول کے قریب اپنے گمشدہ مویشیوں کی تلاش میں گئے تھے۔
مقامی لوگوں نے واضح کیا کہ دونوں افراد کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا اور انہیں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ نے اس واقعے کو بدترین ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو عسکریت پسند قرار دے کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…