آسٹریلیا: ساحلی چٹان پر پھنسے 7 سیاحوں کو 3 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر صبح کی سیر کے دوران سمندر میں طغیانی آنے سے سات سیاح ایک چٹان پر پھنس گئے۔ متاثرہ گروپ میں تین بچے بھی شامل تھے۔ سمندر میں سولہ فٹ اونچی لہریں مسلسل بلند ہو رہی تھیں جس کے باعث سیاحوں نے اپنی جان بچانے کے لیے چٹان کے ایک کونے پر پناہ لی۔

مقامی ایمرجنسی سروسز کے کمانڈر پیٹ کولنز نے صورتحال کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر لہریں مزید بلند ہو جاتیں تو سیاحوں کا پانی میں بہہ جانا یقینی تھا تاہم خوش قسمتی سے ان کے پاس موبائل فون موجود تھے جس کی مدد سے انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

امدادی ٹیموں نے ابتدا میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن کی کوشش کی مگر ہیلی کاپٹر کے پنکھوں کی ہوا سے پیدا ہونے والا دباؤ سیاحوں کو سمندر میں دھکیل سکتا تھا جس کے باعث یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے ایریزونا ورٹیکس نامی خصوصی آلے اور رسیوں کی مدد سے تین گھنٹے طویل آپریشن کے بعد سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ پیٹ کولنز کے مطابق یہ آلہ چٹانوں کے نوکیلے کناروں سے رسیوں کو کٹنے سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوا۔

اس کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والے تمام آسٹریلوی ریسکیو ورکرز رضاکار ہیں جنہوں نے بتایا کہ وہ برسوں سے اس نوعیت کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago