جرمنی کے دورے کے دوران بھارتی وزیر دفاع آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھسل گئے

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دورہ جرمنی کے دوران پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں انہیں آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھسلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے آخری روز تھائی سین کروپ میرین سسٹمز کے شپ یارڈ پہنچے تھے۔ اس موقع پر انہیں ٹائپ 212 آبدوز کا معائنہ کرایا جا رہا تھا۔

کمپنی حکام نے راج ناتھ سنگھ کو آبدوز کی تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی اور انہیں اندرونی معائنے کی دعوت دی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آبدوز کا راستہ تنگ ہونے کے باعث بھارتی وزیر دفاع کو داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ان کا پاؤں پھسل گیا۔

واقعے کے بعد عملے کے ارکان نے انہیں سنبھالا اور بحفاظت باہر نکالا۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے آبدوز میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کرنے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر دفاع 21 سے 23 اپریل تک جرمنی کے سرکاری دورے پر تھے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون اور اقوام متحدہ کی امن مشنز کی تربیت میں اشتراک کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

روسی حملے کی صورت میں امریکی وفاداری پر پولینڈ کے وزیراعظم کو شکوک و شبہات

پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے لیے سب سے…

25 منٹس ago

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف سے اہم ملاقاتیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جنگ بندی کے…

31 منٹس ago

وائٹ ہاؤس کا چین پر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی چوری کرنے کا الزام

وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو چین پر مصنوعی ذہانت کے امریکی لیبارٹریوں کا انٹیلیکچوئل پراپرٹی…

37 منٹس ago

معرکہ حق: کیپٹن ارباز خان نے پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کی یادیں تازہ کر دیں

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن ارباز خان نے معرکہ حق کے…

1 گھنٹہ ago

اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی میں توسیع، ٹرمپ کی ایران کے ساتھ ‘بہترین معاہدے’ کی تلاش

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اسرائیل اور لبنان کے مابین جنگ بندی…

2 گھنٹے ago

وینزویلا کے صدر کی معزولی پر سٹہ بازی: امریکی فوجی پر چار لاکھ ڈالر کمانے کا الزام

امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کی…

2 گھنٹے ago