ایران کے پاس ‘اچھا معاہدہ’ کرنے کا موقع ہے، امریکی وزیر دفاع ہیگسیٹ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کا دائرہ کار عالمی سطح پر وسیع کیا جا رہا ہے۔ جمعہ چوبیس اپریل کو واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے اب کوئی بھی جہاز امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر گزر نہیں سکتا۔

پیٹ ہیگستھ نے تہران پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ ایک بہتر معاہدہ کرنے کا موقع ضائع نہ کرے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی معاہدے کے لیے بے چین نہیں ہے اور ہمارے پاس وقت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی دانشمندی کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کی میز پر آنے کا موقع موجود ہے، بشرطیکہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے عزائم کو قابل تصدیق طریقے سے ترک کر دے۔

اس موقع پر امریکی جنرل ڈین کین نے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ ایرانی بندرگاہوں پر سخت ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق جمعہ کی صبح تک چونتیس بحری جہازوں کو واپس موڑا جا چکا ہے، جبکہ بحر الکاہل اور بحر ہند میں بھی ایرانی جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ جنرل کین نے واضح کیا کہ کسی بھی قومیت کا جہاز جو ایرانی حدود میں داخل ہو رہا ہو یا وہاں سے آ رہا ہو، وہ ناکہ بندی کے دائرے میں ہے اور امریکی فوج انہیں روکنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کا آغاز تیرہ اپریل کو ہوا تھا۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوئی بھی کوشش جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران اپنی تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے غیر ذمہ دارانہ حرکات کر رہا ہے جس سے خطے میں نقل و حمل کے عمل میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد پاکستان میں متوقع ہے، جبکہ اس سے قبل رواں ہفتے ہونے والی بات چیت کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئی تھی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago