شمالی آئرلینڈ: کار بم دھماکے کی اطلاعات کے بعد رہائشی علاقے خالی کروا لیے گئے

شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ کے نواحی علاقے ڈنمیری میں پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس سروس آف ناردرن آئرلینڈ کے مطابق دھماکے کے بعد قریبی رہائشی مکانات کو خالی کروا لیا گیا ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے کا رخ کرنے سے گریز کریں۔

لنگن ویلی کی نمائندگی کرنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ سورچا ایسٹ ووڈ نے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کی شب ایک مصروف علاقے میں رہائشی مکانات اور کاروباری مراکز کے قریب کار بم کا رکھا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض اللہ کا کرم ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کی جانب سے تاحال اس حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈنمیری سے تقریباً 32 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع علاقے لورگن میں بھی پولیس اسٹیشن پر حملے کی ایک کوشش کی گئی تھی۔ اس واقعے میں دو نقاب پوش افراد نے ایک ڈرائیور کو یرغمال بنا کر اس کی گاڑی میں بم نصب کیا تھا اور اسے زبردستی پولیس اسٹیشن بھیجا تھا۔ اس وقت بھی سو کے قریب گھروں کو خالی کروا کر بم کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کا ماننا ہے کہ لورگن میں ہونے والا حملہ ممکنہ طور پر ان منحرف ریپبلکن گروہوں کی کارروائی تھی جو پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ 1998 کے گڈ فرائیڈے معاہدے کے بعد سے شمالی آئرلینڈ میں دہائیوں پر محیط تشدد کا سلسلہ بڑی حد تک تھم گیا تھا، تاہم امن عمل کی مخالفت کرنے والے چھوٹے گروہ تاحال وقفے وقفے سے ایسی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

مالی میں عسکریت پسندوں کا حملہ، وزیر دفاع ہلاک

مالی کے دارالحکومت کے قریب واقع گیریژن شہر کاتی سمیت ملک کے متعدد اہم شہروں…

14 منٹس ago

دادو: گھر میں آتشزدگی سے دو بچے جاں بحق، چار افراد زخمی

دادو کے علاقے ملاکٹی شریف میں گھر میں لگنے والی بھیانک آگ کے نتیجے میں…

20 منٹس ago

وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کی تقریب میں فائرنگ: ٹرمپ انتظامیہ کے حکام ہدف تھے، قائم مقام اٹارنی جنرل

امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے اتوار کے روز انکشاف کیا ہے کہ…

25 منٹس ago

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر بی آر…

30 منٹس ago

نئی دہلی: سوئس ایئر لائن کی پرواز کی ٹیک آف کے دوران ہنگامی بریک، 5 مسافر زخمی

نئی دہلی سے روانہ ہونے والی سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز کو انجن میں خرابی…

1 گھنٹہ ago

مودی نے پہلگام واقعے کو اقلیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کیا، رمیش سنگھ اروڑا

صوبائی وزیر برائے امور اقلیت پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ بھارت میں…

1 گھنٹہ ago