روسی صدر پیوٹن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، تہران کے ساتھ تزویراتی تعلقات کے عزم کا اعادہ

ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے۔ روسی خبر رساں اداروں کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ انہیں ایران کے سپاہ سالار کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے اور وہ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام موجودہ کٹھن دور سے جلد سرخرو ہو کر نکلیں گے اور خطے میں امن قائم ہوگا۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ روس ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے تہران کے ساتھ تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات تزویراتی شراکت داری پر مبنی ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے ایران کی حمایت کرنے پر روسی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ عباس عراقچی اس سے قبل گزشتہ ہفتے دو بار پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے اسلام آباد میں سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان واپسی پر عباس عراقچی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہوئیں جب پاکستان امریکہ اور ایران کے مابین جاری سفارتی تناؤ کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago