آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول یا ٹول کسی صورت قبول نہیں، مارکو روبیو

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے اعلیٰ سکیورٹی مشیروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں ایران کی جانب سے پیش کردہ اس تجویز پر غور کیا گیا جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی بات کی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پیش رفت جنگ کے حوالے سے جاری وسیع تر مذاکرات کا حصہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کا موجودہ موقف امریکی مطالبات کے برعکس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران آبنائے کھولنے کے عوض یہ شرط رکھتا ہے کہ جہاز رانی کے لیے ان سے اجازت لی جائے یا بھتہ ادا کیا جائے تو اسے آبنائے کا کھلنا قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ اس نظام کو ہرگز قبول نہیں کرے گا جس میں ایران یہ فیصلہ کرے کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ کا استعمال کون کرے گا اور اس کے بدلے میں کتنی ادائیگی کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تیل اور مائع قدرتی گیس کا پانچواں حصہ اسی اہم گزرگاہ سے گزرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بریفنگ کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے پیر کی صبح اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں ایرانی تجویز پر بات چیت کی گئی۔ تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا صدر اس تجویز کو قبول کریں گے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مجوزہ منصوبے میں ایران اور امریکہ کی جانب سے مزید مذاکرات سے قبل اپنی ناکہ بندی ختم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ تہران کے جوہری پروگرام جیسے حساس معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے طے کردہ سرخ لکیریں امریکی عوام اور ایرانی قیادت دونوں پر بالکل واضح ہیں۔ اس سے قبل اے بی سی نیوز نے دو امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی یہ پیشکش واشنگٹن کی شرائط پر پورا نہیں اترتی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران جنگ پر اختلافات کے باوجود برطانوی شاہ چارلس کا دورہ امریکا

برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا چار روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں…

10 منٹس ago

برطانوی بادشاہ چارلس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ…

1 گھنٹہ ago

ٹیلر سوئفٹ کا مصنوعی ذہانت سے اپنی آواز اور تصویر کے تحفظ کے لیے ٹریڈ مارک کا فیصلہ

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے…

1 گھنٹہ ago

حکومت موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو پیٹرولیم سبسڈی فراہم کر رہی ہے: مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کم آمدنی…

2 گھنٹے ago

لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور اور اس کے گردونواح میں بارش…

3 گھنٹے ago

ایران سے مزید 6 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل…

4 گھنٹے ago