یورپی یونین کا مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی پر زور

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ یورپی یونین مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے مستقل خاتمے کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں آبنائے ہرمز میں سمندری نقل و حمل کی بحالی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کا ایک موقع ہے جس میں ایران اور لبنان کے ساتھ جنگ بندی کو برقرار رکھنا شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشترکہ مقصد جنگ کا مستقل خاتمہ ہے جس میں آبنائے ہرمز میں بلا معاوضہ اور مکمل آزادی نقل و حمل کی بحالی شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی امن معاہدے میں ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی شامل کرنا ہوگا۔

وان ڈیر لین نے بتایا کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے مصر، لبنان، شام، اردن اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام لانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ تنازع کے معاشی اثرات خاص طور پر توانائی کی عالمی منڈیوں پر کئی ماہ یا برسوں تک برقرار رہ سکتے ہیں کیونکہ اہم تجارتی راستوں میں خلل سے عالمی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تنازع کے محض 60 دنوں میں یورپ کے جیواشم ایندھن کے درآمدی بل میں 27 ارب یورو سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ توانائی کی فراہمی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

یورپی کمیشن کی صدر نے زور دیا کہ یورپ کو درآمدی ایندھن پر انحصار کم کر کے مقامی سطح پر سستی اور صاف ستھری توانائی کی پیداوار بڑھانا ہوگی جس میں قابل تجدید ذرائع اور جوہری توانائی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان ایندھن کے ذخائر اور گیس کی سٹوریج کے لیے بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن موسم گرما تک بجلی کے شعبے کے لیے ایک ایکشن پلان پیش کرے گا جس کا مقصد توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانا اور معاشی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

بھارت: بینک سے رقم نکلوانے کے لیے شخص نے بہن کی قبر کشائی کر کے لاش بینک پہنچا دی

بھارت کی ریاست اوڈیشہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے…

21 منٹس ago

فلپائن کی نائب صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ کا فیصلہ

فلپائن کی پارلیمنٹ کی جسٹس کمیٹی نے نائب صدر سارہ دوتیرتے کے خلاف مواخذے کی…

27 منٹس ago

سپریم کورٹ: این اے 251 پر خوشحال خان کاکڑ کامیاب قرار، نتائج میں ردوبدل کا اعتراف

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 251 کے انتخابی تنازع پر تفصیلی فیصلہ جاری کر…

33 منٹس ago

کراچی میں مئی کے دوران تین ہیٹ ویوز کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی کے دوران کراچی میں دو سے تین…

39 منٹس ago

ملائیشیا کی ریاست صباح میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں مکانات خاکستر

ملائیشیا کی ریاست صباح کے علاقے سانڈاکن میں بدھ کی صبح لگنے والی آگ کے…

45 منٹس ago

اسٹیٹ ڈنر: کنگ چارلس کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر دلچسپ طنزیہ جملہ

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور امریکی صدر…

2 گھنٹے ago