نیویارک کے میئر زوہراں ممدانی کا شاہ چارلس سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے برطانوی بادشاہ چارلس کے دورہ نیویارک کے دوران کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ یہ مطالبہ بادشاہ اور ملکہ کمیلا کی نائن الیون میموریل تقریب میں شرکت سے قبل سامنے آیا۔

میئر ممدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بادشاہ سے تنہائی میں بات کرنے کا موقع ملا تو وہ ان پر زور دیں گے کہ وہ کوہ نور ہیرا واپس کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ان کی اولین ترجیح دہشت گردی کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

تقریب کے دوران جب بادشاہ چارلس اور میئر ممدانی کی ملاقات ہوئی تو دونوں کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی اور بادشاہ کو مسکراتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میئر نے بادشاہ کے سامنے اس حساس موضوع کو اٹھایا یا نہیں۔

ایک سو چھ قیراط وزنی یہ ہیرا اس وقت ٹاور آف لندن میں موجود ہے اور برطانوی شاہی زیورات کا حصہ ہے۔ اٹھارویں صدی میں برطانوی سلطنت کے قبضے میں آنے سے قبل یہ ہیرا مغل شہنشاہوں، ایرانی شاہوں اور سکھ مہاراجوں کے پاس رہا۔ سن اٹھارہ سو انچاس میں پنجاب کی سلطنت نے ایک معاہدے کے تحت یہ ہیرا ملکہ وکٹوریہ کو دیا تھا۔

بھارت سمیت پاکستان، افغانستان اور ایران بھی اس ہیرے پر اپنے دعوے پیش کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب ریفارم یو کے پارٹی کے رہنما ضیاء یوسف نے میئر کے بیان کو بادشاہ کی توہین قرار دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ یہ ہیرا ٹاور آف لندن کی زینت ہے اور وہیں رہے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago