اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والے امدادی بحری جہازوں کو بین الاقوامی پانیوں میں روکنے کا دعویٰ

اسرائیل نے بحیرہ روم میں یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہازوں کو روک لیا ہے، جس پر منتظمین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی جانب سے قانون شکنی میں اضافے کے مترادف قرار دیا ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کے مطابق بارسلونا سے بارہ اپریل کو روانہ ہونے والے ان امدادی جہازوں کو غزہ سے سینکڑوں میل دور قبضے میں لیا گیا ہے۔ منتظمین نے اس کارروائی کو بحری قریشی اور کھلے سمندر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سرحدوں سے دور بین الاقوامی پانیوں میں بھی اپنی من مانی کر رہا ہے۔

ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے امدادی قافلے کے خلاف کارروائی کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے مظلوم عوام کی مشکلات کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے والے اس انسانی مشن کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کو پامال کیا ہے۔ انقرہ نے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عالمی برادری سے متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جہاز پر موجود اپنے شہریوں اور دیگر مسافروں کی بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے دعویٰ کیا ہے کہ قافلے کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی روک دیا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے امدادی کارکنوں کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

یاد رہے کہ اسی تنظیم کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی امدادی قافلہ بھیجا گیا تھا جسے اسرائیلی فوج نے روک کر سویڈن کی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت ساڑھے چار سو سے زائد شرکاء کو گرفتار کر لیا تھا۔ اسرائیل غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، تاہم فلسطینی حکام اور عالمی امدادی ادارے اب بھی غزہ میں انسانی ضروریات کے مقابلے میں امداد کی فراہمی کو ناکافی قرار دیتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago