-Advertisement-

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی حراست سے رہا، اسحاق ڈار کی تصدیق

تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کا جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

پینٹاگون نے جرمنی سے اپنے پانچ ہزار فوجی دستے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی حراست سے رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ اسحاق ڈار نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فورسز نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں نائب وزیراعظم نے بتایا کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں مشتاق احمد خان کو بازیاب کرایا گیا ہے۔ انہوں نے اس عمل میں یونانی حکام کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار دیگر امدادی کارکنوں کے ہمراہ حراست میں لیے گئے تھے۔ انہوں نے ترک حکام کے تعاون کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ سابق سینیٹر استنبول پہنچنے کے بعد جلد پاکستان روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے اس معاملے کو حل کرنے میں دفتر خارجہ اور ایتھنز میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی بروقت کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے امدادی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ غزہ میں شہریوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ ناقابل قبول ہے۔

نائب وزیراعظم نے اپنے بیان میں اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تنازعات والے علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -