ایران: کلیئرنس آپریشن کے دوران دھماکے سے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق

تہران میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 14 اہلکار بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صوبہ زنجان میں پیش آیا جہاں اہلکار ممنوعہ اور غیر پھٹنے والے گولہ بارود کو تلف کرنے کی کارروائی میں مصروف تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کا سبب بننے والا مواد مبینہ طور پر امریکہ اور اسرائیل کا تیار کردہ تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ زنجان میں 1200 ہیکٹر سے زائد رقبہ اب بھی خطرناک دھماکہ خیز مواد سے آلودہ ہے، جس میں سے کچھ ہتھیار زمین میں تین میٹر گہرائی تک دبے ہوئے ہیں۔ حکام نے اس صفائی آپریشن کو انتہائی پرخطر قرار دیا ہے۔

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے لیے اپنی شرائط میں نرمی پیدا کر دی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تہران نے اپنی نظر ثانی شدہ تجاویز میں فوری طور پر ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ترک کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے پاکستان کے توسط سے امریکہ کو 14 نکاتی تجاویز ارسال کی ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ مذاکرات کا پہلا مرحلہ اگر کامیاب رہا تو آئندہ ہفتے پاکستان میں بات چیت کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔ تاہم اس کا انحصار امریکی منظوری پر ہے۔

تجاویز کے مطابق مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو شامل نہیں کیا جائے گا، البتہ امریکی پابندیوں میں نرمی کے بدلے بعد میں ان معاملات پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملات کا انحصار ناکہ بندی کے خاتمے میں ہونے والی پیش رفت سے مشروط کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 مہینے ago