ایران کی نئی تجویز کا جائزہ لیں گے، ٹرمپ کا مسترد کرنے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے پیش کردہ نئے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس منصوبے کے قابل قبول ہونے پر شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ وہ جلد ایران کی جانب سے بھیجے گئے منصوبے کا جائزہ لیں گے لیکن ان کا ماننا ہے کہ اس کا قابل قبول ہونا مشکل ہے کیونکہ ان کے نزدیک تہران نے گزشتہ 47 برسوں کے دوران انسانیت اور دنیا کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس کی بھاری قیمت ابھی تک ادا نہیں کی۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تہران کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے 14 نکاتی منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد تنازع کا مستقل خاتمہ ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس فریم ورک میں عدم جارحیت کی ضمانتیں، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر دشمنی روکنے کے مطالبات شامل ہیں۔

فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ڈیل کے تصور سے آگاہ کر دیا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ تفصیلی جائزے کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران مذاکرات کے لیے بے چین ہے کیونکہ وہ معاشی طور پر تباہ حال ہو چکا ہے تاہم کسی بھی معاہدے کو امریکی معیارات پر پورا اترنا ہوگا۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف عسکری کارروائی کا آپشن اب بھی میز پر موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے کسی قسم کی شرارت کی یا کوئی غلط قدم اٹھایا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال امریکہ تہران کے مقابلے میں مضبوط پوزیشن پر ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ کی بحالی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاسداران انقلاب نے امریکہ پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ دشمنی شروع ہونے کا امکان موجود ہے۔ جاری کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے مابین سفارتی ذرائع فعال ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران نے غلطی کی تو امریکا دوبارہ حملے کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ معاہدے کے تصور…

46 منٹس ago

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ…

51 منٹس ago

ٹرمپ کا بیان سمندری ناکہ بندی کا اعتراف ہے، ایران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی بحری کارروائیوں کو بحری قزاقی سے تشبیہ…

57 منٹس ago

یوکرین کا مضبوط گڑھ: روسی افواج کوسٹینٹینووکا کے مضافات میں پہنچ گئیں

یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک میں روسی افواج کی جانب سے کوستیانتیوکا شہر کی جانب…

2 گھنٹے ago

پاکستان آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے: صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام…

2 گھنٹے ago

تائیوان کو عالمی دنیا سے رابطے سے کوئی نہیں روک سکتا، صدر لائی چنگ تے

تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے ایسواتینی کے بادشاہ سے ملاقات کے دوران دو…

2 گھنٹے ago