مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکا کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ایران کی پاکستان کے ذریعے نئی تجاویز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن کو ایران کی جانب سے 14 نکاتی تجاویز موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل تہران نے پاکستان کے توسط سے امریکہ کو مذاکرات کا ایک نیا منصوبہ بھجوایا ہے۔

اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا دارومدار امریکی رویے میں تبدیلی پر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران اپنے قومی مفادات اور دفاعی امور پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایرانی سفیر نے پاکستان کو اس عمل میں مرکزی ثالث قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کردار بدستور اہم ہے۔ انہوں نے امریکی پالیسی میں تضاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار اب واشنگٹن کے درست اقدامات پر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ ایران کے حقوق کا احترام کرے اور جارحانہ رویہ ترک کرے۔

رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین اقتصادی اور سیاسی تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور تفتان، میرجاوہ اور گبد رمدان جیسے سرحدی راستے تجارت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے 14 نکاتی فارمولے کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم انہوں نے ایران کے غلط رویے کی صورت میں فوجی کارروائی کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔

اس پیش رفت کے ساتھ ہی اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی عسکری سربراہ ایال زامیر اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر بریڈ کوپر کے مابین ایران سے متعلق ممکنہ اقدامات پر رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago