مراکش: ساتھی کو بچانے کی کوشش میں لاپتہ ہونے والے امریکی فوجی کی تلاش جاری

مراکش کے ساحل پر لاپتہ ہونے والے دو امریکی فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب امریکی فوج کے دو اہلکار بحر اوقیانوس کے پانیوں میں لاپتہ ہو گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں کا ایک گروپ غروب آفتاب کا نظارہ کرنے کے لیے ساحلی چٹانوں کے قریب موجود تھا کہ اس دوران ایک اہلکار پانی میں گر گیا۔ ساتھیوں نے اپنی بیلٹس کو جوڑ کر انسانی زنجیر بنانے کی کوشش کی تاکہ اسے بچایا جا سکے، تاہم وہ ناکام رہے۔

حکام نے بتایا کہ جب پہلا اہلکار پانی میں گرا تو اسے بچانے کے لیے دوسرا اہلکار بھی سمندر میں کود پڑا، جسے معلوم تھا کہ پہلا شخص تیراکی نہیں جانتا۔ اسی دوران ایک زوردار لہر نے دوسرے اہلکار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دونوں کو واپس کنارے پر آنے میں دشواری کا سامنا تھا، جس پر تیسرا اہلکار انہیں بچانے کے لیے پانی میں اترا۔ تیسرا اہلکار دونوں کو تو نہ بچا سکا لیکن خود بحفاظت کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ فوجی اہلکار افریقن لائن نامی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا حصہ تھے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا عسکری مشقوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ مشقیں امریکی محکمہ دفاع کی زیر نگرانی ہوتی ہیں جن میں 30 سے زائد ممالک کے 7 ہزار سے زائد اہلکار شریک ہیں۔

مراکش کے جنوبی ساحل پر لاپتہ ہونے والے اہلکاروں کی تلاش کے لیے فضائی جہازوں، ڈرونز، غوطہ خوروں اور بحری جہازوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق تلاش کا عمل تاحال جاری ہے لیکن اب تک ان کا سراغ نہیں مل سکا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago