یورپی نوجوان جذباتی سہارے کے لیے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کا استعمال کرنے لگے

یورپ میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جذباتی اور نجی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی چیٹ بوٹس کا سہارا لینے لگی ہے۔ فرانس کے پرائیویسی واچ ڈاگ سی این آئی ایل اور انشورنس گروپ وی وائی وی کی جانب سے کروائے گئے سروے کے مطابق ہر دو میں سے ایک نوجوان ذاتی معاملات پر گفتگو کے لیے چیٹ بوٹس کو ترجیح دیتا ہے۔

فرانس، جرمنی، سویڈن اور آئرلینڈ میں 11 سے 25 سال کی عمر کے 3800 افراد پر کیے گئے اس سروے میں انکشاف ہوا کہ 51 فیصد نوجوانوں کے لیے چیٹ بوٹس کے ساتھ ذہنی صحت کے مسائل پر بات کرنا آسان ہے۔ اس کے برعکس صرف 49 فیصد افراد نے طبی ماہرین اور 37 فیصد نے ماہرین نفسیات کے ساتھ گفتگو کو آسان قرار دیا۔ فہرست میں پہلے نمبر پر دوست اور والدین رہے جن کے ساتھ بات کرنے کو بالترتیب 68 اور 61 فیصد نوجوانوں نے آسان سمجھا۔

سروے میں شامل 28 فیصد نوجوانوں میں عمومی اضطراری کیفیت کی علامات پائی گئیں۔ تقریباً 90 فیصد نوجوان ماضی میں اے آئی ٹولز کا استعمال کر چکے ہیں، جن میں سے تین میں سے دو افراد چیٹ بوٹس کو اپنا لائف ایڈوائزر یا رازداں مانتے ہیں۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اے آئی کی مستقل دستیابی اور تنقید سے پاک رویہ انہیں پرکشش لگتا ہے۔

ماہرین نفسیات اور ڈیجیٹل ہیلتھ محقق لڈوِگ فرانکے فوئن نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی انسانی جذبات کو سمجھنے اور محفوظ جذباتی مدد فراہم کرنے میں محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی معلومات تو دے سکتا ہے مگر اسے انسانی تعلقات یا پیشہ ورانہ طبی علاج کا متبادل نہیں بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص والدین یا ماہرین کے بجائے چیٹ بوٹ کا رخ کرتا ہے تو یہ تشویشناک ہے کیونکہ ٹیکنالوجی تنہائی کا مداوا نہیں ہونی چاہیے۔

اے آئی کے نفسیاتی اثرات پر خدشات اس وقت مزید گہرے ہوئے جب رواں سال امریکہ میں ایک خاندان نے گوگل کے جیمنی اے آئی چیٹ بوٹ پر الزام عائد کیا کہ اس نے ایک شخص میں ذہنی انتشار پیدا کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ ماہرین کے مطابق اے آئی سسٹمز کو صارفین کو مصروف رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جن کے مقاصد ذہنی صحت کی دیکھ بھال سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago