ایرانی حملوں سے مشرقِ وسطیٰ میں 228 امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا، رپورٹ

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کے جائزے سے انکشاف ہوا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی فضائی حملوں سے امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان امریکی حکام کی جانب سے عوامی سطح پر تسلیم شدہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔

تجزیے کے مطابق 15 امریکی اڈوں پر 228 عمارتیں اور فوجی آلات کو شدید نقصان پہنچا، جن میں 217 عمارتیں اور 11 فوجی اثاثے شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان انکشافات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

سب سے زیادہ تباہی بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور کویت کے تین اڈوں پر دیکھی گئی ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ ان مقامات کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہاں سے ایران کے خلاف حملوں کی اجازت دی گئی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی حملوں میں بحرین اور کویت میں پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹمز، بحرین میں نیول سپورٹ ایکٹیویٹی کا سیٹلائٹ ڈش، اور اردن و متحدہ عرب امارات میں تھاڈ ریڈار سسٹمز تباہ ہوئے۔

سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ایک ای-3 سینٹری کمانڈ اینڈ کنٹرول طیارہ بھی تباہ ہوا، جسے ایک غیر محفوظ ٹیکسی وے پر کھڑا کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک ری فیولنگ ٹینکر بھی ضائع ہو گیا۔

نیول سپورٹ ایکٹیویٹی میں ہونے والے نقصان کو انتہائی وسیع قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹرز کو فلوریڈا کے میک ڈل ایئر فورس بیس منتقل کرنا پڑا۔ دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب امریکی فوج کی بڑی تعداد کی ان علاقائی اڈوں پر واپسی کا امکان بہت کم ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago