اسپین: کینری جزائر کے قریب تاریخ کی سب سے بڑی 30 ٹن کوکین کی کھیپ پکڑی گئی

اسپین کی سیکیورٹی فورسز نے جزائر کناری کے قریب ایک کارگو جہاز سے 30 ٹن کوکین برآمد کر لی ہے، جسے یورپی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ قرار دیا جا رہا ہے۔

سپین کی ہائی کورٹ کے مطابق یکم مئی کو گارڈیا سول نے کوموروس کے پرچم تلے سفر کرنے والے جہاز آرکونین کو کارروائی کے دوران روکا۔ حکام نے برآمد شدہ منشیات کی مالیت 956 ملین ڈالر سے زائد بتائی ہے۔

یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے جس میں امریکی اور ڈچ حکام کا تعاون بھی شامل تھا۔ اس سے قبل یورپ میں سب سے بڑی برآمدگی جون 2024 میں جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ سے 25 ٹن کوکین کی صورت میں ہوئی تھی۔

تفتیشی حکام کا ماننا ہے کہ یہ منشیات سمندر میں تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے اسپین منتقل کی جانی تھی۔ کارروائی کے دوران جہاز کے تمام 23 عملے کے ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام نے جہاز سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے جبکہ جہاز میں چھپے ہوئے چھ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ عملے کے 17 ارکان کا تعلق فلپائن سے ہے جبکہ چھپے ہوئے افراد کا تعلق نیدرلینڈز اور سورینام سے بتایا گیا ہے۔

اسپین میں اس سے قبل سب سے بڑی کارروائی گزشتہ برس ہوئی تھی جب ایکواڈور سے آنے والے کیلے کے کنٹینرز سے 13 ٹن منشیات برآمد کی گئی تھیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago