تہران پر اٹھائیس فروری کو ہونے والے شدید حملوں کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس کل منعقد ہوگا۔ ترجمان پارلیمنٹ کے مطابق اجلاس میں جنگ سے متاثرہ ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کا آخری عوامی اجلاس سولہ فروری کو ہوا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین ایک چودہ نکاتی مفاہمت کی یادداشت پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
مذکورہ مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں کمی اور ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے جیسے معاملات شامل ہیں۔ تاہم اہم امور پر اب بھی اختلافات برقرار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پابندیوں میں نرمی کا حجم مذاکرات میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو فریقین کی باہمی رضامندی سے ایک ماہ کی ابتدائی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو وہ پروجیکٹ فریڈم پلس دوبارہ شروع کر دیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…