نیپال: کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ترک ایئرلائنز کے طیارے میں آگ، تمام مسافر محفوظ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استنبول سے آنے والی ترک ایئرلائنز کی پرواز لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے کے دائیں لینڈنگ گیئر میں آگ لگنے اور دھواں اٹھنے کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئربس 330 طیارے میں 277 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واقعے کے فوری بعد ایمرجنسی عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایئرپورٹ کو پیر کی صبح سے بند کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ پر واحد رن وے دستیاب ہونے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے اسے کلیئر کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے باعث کھٹمنڈو آنے والی متعدد پروازوں کو فضا میں ہی روک دیا گیا ہے۔

نیپال میں پہاڑی جغرافیہ اور بدلتے موسم کے باعث فضائی سفر کو مشکل سمجھا جاتا ہے اور یہاں طیاروں کے حادثات کا تناسب نسبتاً زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2015 میں بھی ترک ایئرلائنز کا ایک طیارہ شدید دھند کے دوران کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر پھسل کر رن وے سے باہر چلا گیا تھا جس کے باعث ایئرپورٹ کئی روز تک بند رہا تھا۔ اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور بعد ازاں اس طیارے کو میوزیم میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago